پروفیشنل پیروں کی جدید کرامات❗️
آج کے دور میں جعلی پیر آگے بڑھنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں، ہر کوئی نیا دعوی، نیا چیلنج اور نئی چیزیں پیش کرکے زیادہ سے زیادہ عوام کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتے ہیں ایسے میں کچھ پیروں نے ایسی عجیب و غریب باتوں کا دعوی کیا ہے جو عقلاً نقلاً درست نہیں مگر بھگت تو بھگت ٹھہرے وہ آنکھ بند کرکے نہ صرف مانتے ہیں بلکہ منوانے کے لیے طاقت، دولت، شہرت وغیرہ کا استعمال بھی کرتے ہیں ـ
جدید پیروں کے لذیذ دعوے:
❶ مدھیہ پردیش میں کچھ سال قبل پسینۂ رسولِ پاک اور لعاب پاک کی زیارت بھی کرائی جا رہی تھی، حالانکہ یہ دونوں کہیں موجود ہی نہیں ہے مگر……
❷ سیدنا اویس قرنی رضی الله عنہ کے دندان مبارک جس جگہ دفن ہیں کچھ لوگوں نے اسے دیکھنے کا دعوی بھی کیا ہے اور بعض نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جو کیلے کا درخت سیدنا اویس قرنی کے لیے الله نے پیدا کیا تھا اس کی زیارت بھی کی ہے حالانکہ دونوں جھوٹ ہے ـ
❸ رسول پاک صاحب لولاک ﷺ کی حیات طیبہ میں اتنے جُـبّـے کا ذکر نہیں ملتا جتنے فقط ہندوستان میں ہی موجود ہیں ـ
❹ پیر جدید نے دعوی کیا کہ انہوں نے اس ”تختی“ کی زیارت کی ہے جس پر حسنین کریمین نے خوش خطی کی تھی تو دوسرے نے آگے بڑھ کر کہا کہ جنت سے جو سیب آیا تھا اسے میں نے دیکھا ہے ـ ممکن ہے کہ آگے وہ قلم بھی مل جائے جس سے لکھا تھا اور وہ روشنائی بھی دستیاب کر دی جائے جس کا استعمال حسنین کریمین نے کیا تھا ـ
❺ سیدنا نوح علیہ السلام کا جبہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے داڑھی کے بال اب تبرکات میں دکھائے جانے لگے ہیں، عنقریب عصائے موسوی، اور من و سلوی بھی آپ دیکھ سکتے ہیں ـ
❻ مولانا مفتی شاہد علی مصباحی صاحب قبلہ کے ذریعہ معلوم ہوا کہ پیر صاحب نے دعوی کیا ہے کہ سیدنا غوث اعظم کی ماں جو اشرفیاں صدری میں سلی تھیں وہ ان کے پاس موجود ہے یعنی وہ اشرفی پیر صاحب لے کر آ گیے ہیں، ممکن ہے وہ صدری بھی مل جائے اور جس سوئی سے سلا گیا تھا وہ بھی دستیاب ہو یا ڈاکوؤں کے خاندان سے ہونے کا کوئی دعوی بھی کر دے ـ
❼ جن بزرگوں کے تحاریر دستیاب نہیں، سوانح معلوم نہیں ان بزرگوں کے بال ناخن، جبہ بھی جدید پیر لے کر آگیے ہیں ـ 🤔 😁 😢
در اصل یہ سب کچھ اس لیے ہو رہا ہے کہ عوام کو اندھی عقیدت کا شکار کیا گیا ہے، شرعی احکام سے دور، علما سے بچنے کی تلقین یہی لوگ کرتے ہیں کیونکہ علما ہی ہیں جو ان کے پول کو کھول سکتے ہیں ـ
نوٹ:-
آپ کے یہاں جدید نے کوئی لذیذ نکالا ؟
