کال ریکارڈنگ مجرم کون؟

کال ریکارڈنگ مجرم کون؟

کال ریکارڈنگ مجرم کون؟
نعت خواں اور مقرر حضرات کی وہ کال ریکارڈنگ جس میں وہ نذرانہ طے کرتے ہیں اسے نشر کرنا اب عام ہوتا جا رہاہے

مہربانی کرکے اپنے پیر، پیر زادے، صاحبزادے، کی بھی عام کیجیے تاکہ معلوم ہو کہ آپ خود کتنے اچھے ہیں
اے عزیز! آپ کو پروفیشنل خطیب پیر اور نعت خواں چاہیے تو پھر نذرانہ پر اعتراض کیوں؟
آپ کو خود بیان سے کوئی مطلب نہیں بلکہ بھیڑ سے غرض ہے تو مطالبہ پر شور کیوں؟
آپ خود جلسہ معیاری نہیں کرانا چاہتے بلکہ زیادہ سے زیادہ چندہ یا شہرت آپ کا مقصد ہے تو پھر ایسے حضرات کے طے کرنے پر اعتراض کیوں ہے؟

اگر جلسہ کرانے والوں کا مقصد دین، اشاعت دین ،ازالہ شبہات، احقاق حق ہو تو خود وہ اس فلڈ کے ماہرین کو بلائیں گے، آپ اچھے سلجھے عالم کو کم تر، سیدھے سادھے نعت خواں کو بے قیمت، اچھے خطیب کو نظر انداز کرکے پروفیشنل چاہتے ہیں تو دین کی آڑ لے کر انہیں رسوا کیوں کرتے ہیں

حقیقی مجرم آپ ہیں، در حقیقت یہ فساد ان میں نہیں آپ میں ہے، وہ آپ کو بلانے کے لیے نہیں بولتے آپ خود ہی بلاتے ہیں، وہ چل کر خود نہیں آتے آپ لاتے ہیں اگر آپ کی نیت اچھی ہو تو ایسا ہوگا ہی نہیں
لہذا جلسہ کرنے والے اکثر پیشہ ور چندہ خور ہوتے ہیں جو پورے محلے سے زبردستی رقم جمع کرتے ہیں تقیسم کرتے ہیں اور شہرت کے خواہاں ہوتے ہیں، بعض لوگ تو یہاں تک گر چکے ہیں کہ اچھی خاصی مسجد کے کچھ حصے کو گاہے گاہے شہید کرکے چندہ کرتے رہتے ہیں تاکہ آمدنی ہوتی رہے مدارس میں پورے سال فقط کام لگواے رہتے ہیں تاکہ چندہ ہوتا رہے، سال میں دو چار بڑے پروگرام کرتے ہیں تاکہ اچھی خاصی رقم جمع ہو،
نوٹ:- میں منبر و محراب پر دین بیچنے اور دین کو مذاق بنانے والوں کا سخت مخالف ہوں وہ پیشہ ور ہیں مگر آپ بھی دودھ کے دھلے نہیں ان کو پلیٹ فارم آپ ہی دیتے ہیں آپ ہی منبر پر نوٹ لٹاتے ہیں آپ ہی درجنوں گاڑیوں کی لائن لگا کر عجیب و غریب حرکت کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *