میرا جرم بس اتنا ہے کہ منبر رسول پر بولیے گیے جھو..ٹ کو بے نقاب کیا ہے، ناموس صحابہ پر پہرہ دیتا ہوں، تاریخ کو توڑ موڑ کر پیش کرنے والوں کی غلط فہمی دور کرتا ہوں
کسی دولت شہرت طاقت والے کو خاطر میں نہیں لاتا یہی وجہ ہے کہ باپ دادا کے نام سے دنیا کمانے والے متحد ہو کر اب میرے خلاف میدان اتر چکے ہیں
طاقت، دولت اثر رسوخ کا استعمال کرکے ہراساں کرنے کی کوشش بڑی تیزی سے جاری و ساری ہے،
یہ وہی لوگ ہیں جو ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک لفظ نہیں بول سکتے، مگر اپنی ناموس کے لیے میرے سر کو تن سے جدا کرنے کی بات تک کر چکے ہیں
ہاں پورے ملک میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے خلاف درجنوں افراد نے بد…زبانی کی اپنے آپ کو نبی کا ونشج کہلانے والے اور انہیں کے نام پر گاڑی بنگلہ دولت طاقت جمع کرنے والے ہمیشہ خاموش تماشائی بنے رہے جواب دیا تو وہ جسے گھر کا نہیں در کا کہا جاتا ہے
اپ اچھی طرح سمجھ لیجیے گا کہ اب ہزاروں حسن نوری گونڈوی پیدا ہو چکے ہیں جو دفاع صحابہ کے لیے علمی میدان میں اتر کر کام کر رہے ہیں چند سالوں میں رب نے چاہا تو تو ایک نہیں ہزار آوازیں بلند ہوں گی
میری آواز دبانے کی کوشش اگر کامیاب ہو بھی گئی تو ہزاروں کو کیسے دباؤ گے؟
