نہ جاننے والے جان لیں.....دفاع صحابہ کرام.
نہ جاننے والے جان لیں.....دفاع صحابہ کرام.....…
صحابہ کرام کی تعداد کم و بیش ایک لاکھ سے زائد ہے مگر سب کے نام منقول نہیں. اور جن کے نام "صاحب اسد الغابہ، الاستیعاب، معجم الصحابہ و الاصابہ وغیرہم نے جمع کیے وہ تقریباً نَو ہزار ہیں، اِن نَو ہزار میں کئی ہزار وہ ہیں جن کے بارے میں اِنہیں علماء کو تفصیل نہ ملی کہ کب پیدا ہوئے کہاں وصال ہوا وغیرہ، اور جن کے بارے میں کچھ تفصیلات درج ہیں ان میں ہر ایک کے فضائل نام بنام مذکور نہیں، اور جن کے فضائل نام بنام ملتے ہیں وہ بہت کم ہیں...
اب سمجھیے فضائل نقل نہ ہونا تفصیلات کا نہ ملنا اس سے ان کی صحابیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا قرآن کریم کی وہ تمام آیات اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ جملہ ارشادات جو صحابہ کرام کے بارے میں ہیں مذکورہ بالا حضرات اس میں شامل ہیں اور قیامت تک آنے والے تمام اغواث اقطاب ابدال اوتاد سے بھی ارفع و اعلی ہیں.…
کیا سمجھیے؟
غوث و قطب ابدال و اوتاد کے فضائل و مناقب تو موجود ہیں، ان کی شان میں درجنوں کتب میں ہیں پھر بھی وہ ان صحابہ کرام سے افضل نہ ہوئے جن کے متعلق کچھ بھی تفصیل نہیں ملتی.…
تو جان لیجیے فضائل و مناقب کے نقل نہ ہونے سے عظمت و شان میں کوئی فرق نہیں پڑتا
صحبت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہر فضیلت سے أفضل و اعلی ہے.
تبصرے (1)
آپ کی تحقیق اور آپ کا انداز بہت پیارا ہے